حیدرآباد۔25۔اپریل(اعتماد نیوز)اے آئی سی سی کے صدر سونیا گاندھی کے دختر
پریانکا گاندھی نے آج رائے بریلی میں بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر
مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے عوام سے خطاب کے وقت اسکولی
طلبا کو سمجھانے کی طرح لکچرز نہ دیں۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر وہ ترقی کے
عنوان پر کچھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہ بتائیں کہ آخر وہ گجرات کے
کسانوں کے لئے کیا کی ۔گجرات ماڈل کے بارے میں ملک کے عوام اچھی طرح جانتے
ہیں۔